• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • القاعدہ کے رہنما کو مارنے کے لیے چاقوؤں سے لیس میزائل کا استعمال ؟

القاعدہ کے رہنما کو مارنے کے لیے چاقوؤں سے لیس میزائل کا استعمال ؟

امریکہ نے القاعدہ کے رہنما الظواہری کو مارنے کے لیے چاقوؤں سے لیس میزائل کا استعمال کیا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ممکنہ طور پر “ہیل فائر آر نائن ایکس” نامی مخصوص میزائل استعمال کیا جس میں بارودی مواد کے بجائے بلیڈز اور چاقو لگے ہوئے تھے۔ یہ بلیڈز اپنے ہدف کے جسم کو نشانہ بناتے ہیں تاہم اس سے آس پاس کے لوگ متاثر نہیں ہوتے نہ ہی کسی عمارت کو کوئی بڑا نقصان پہنچتا ہے۔

الظواہری کی ہلاکت میں بھی ہیل فائر ڈرون ان کے گھر کی بالکونی میں پہنچا، اور اپنے ہدف کا شکار کر لیا، لیکن گھر پر موجود ان کی بیٹی اور بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکہ نے سرکاری طور پر اس میزائل کے استعمال کی تصدیق نہیں کی، تاہم اے ایف پی کے مطابق امریکہ اب تک یہ میزائل چھ سے زائد مرتبہ استعمال کر چکا ہے۔ ابھی تک امریکہ نے یہ معلومات بھی ظاہر نہیں کیں کہ یہ میزائل فائر کرنے والا ڈرون کہاں سے اڑا تھا۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے رہنما الظواہریکی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، امریکہ کی جانب سے کارروائی افغانستان میں کی گئی، امریکی سینئررہنما کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائی میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدرجوبائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتہ لگا لیا تھا۔ ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے، ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ امریکی ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ جو لوگ ہمارے لیے خطرہ ہیں ان کا تعاقب کریں گے، ہر قیمت پر امریکہ کا دفاع کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply