• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا

یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا

برطانیہ سمیت یورپی ممالک شدیدگرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

برطانیہ، فرانس، پرتگال اور اسپین سمیت یورپی ممالک طویل ترین اور شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ یورپ میں شہریوں کو آگ اگلتے سورج ،جنگلات میں آتشزدگی، خشک سالی اور شدید پیاس کا سامنا ہے۔

یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ برطانیہ میں پیر اور منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پرتگال میں جنگلات کا 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسپین کو اس وقت شدید گرمی کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔ یہ لہر 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کے ساتھ کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔ شدید گرمی کی ایسی پہلی طویل لہر گزشتہ ماہ جون میں آئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply