• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونیورسٹی سے نکالنے اور دوبارہ داخلہ نہ دینے پر 2 پروفیسرز قتل

یونیورسٹی سے نکالنے اور دوبارہ داخلہ نہ دینے پر 2 پروفیسرز قتل

بغداد: عراق میں ایک طالب علم نے یونیورسٹی سے نکالنے اور دوبارہ داخلہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے 2 پروفیسرز کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی کردستان کی یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے کیمپس کے سامنے فیکلٹی آف لا کے ڈین کو فائرنگ کر کے قتل کیا جن کے سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ چل بسے۔

عراقی طالب علم نے اربیل کے ایک محلے میں واقع فیکلٹی آف انجینئرنگ کے پروفیسر کو گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو واقعے کے بعد گرفتار کر لیا۔

طالب علم یونیورسٹی سے نکالے جانے اور دوسری یونیورسٹی میں منتقلی کی درخواست بھی مسترد کیے جانے پر ناراض تھا۔

اربیل کے گورنر کے مطابق طالب علم نے پہلے فیکلٹی آف لا کے ڈین کاوان اسماعیل پر صلاح الدین یونیورسٹی میں فائرنگ کی اور پھر صلاح الدین یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ میں مکینکل کے پروفیسر ادریس عزت کو گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عراقی پولیس کے مطابق نوجوان عادی مجرم اور کئی وارداتوں میں ملوث ہے اور اسی وجہ سے اسے یونیورسٹی سے بےدخل کر دیا گیا تھا اور دوبارہ داخلہ دینے سے منع کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply