• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ 9مئی میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں شروع

سانحہ 9مئی میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار ، گرفتاریاں شروع

پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث ملزمان کی نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کرتے ہوئے 54 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث 850 افراد کی نئی فہرست تیار کرلی گئی ، جس کے بعد پولیس نے نئی فہرستوں پر گرفتاری شروع کردیں۔

پولیس نے بتایا کہ جلاؤگھیراؤ میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، یہ لوگ نو مئی کو جناح ہاؤس اوردیگرحساس تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہیں۔

جناح ہاؤس کو سب سے پہلے آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، گرفتاری کے لیے گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گرفتار افراد میں سے29 افراد کو جیل بھجوا دیا گیا ہے اور دیگر افراد کی تفتیش کا عمل جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply