• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 10نومبر کو تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے

10نومبر کو تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے

پنجاب حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کیلئے 10 نومبرکی تعطیل کااعلان کر دیا، لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےاسموگ سے نمٹنے کیلئے 10 نومبر کی تعطیل کااعلان کر دیا، پنجاب کے 8 اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ تعطیل لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کیساتھ حافظ آباد ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ میں کی جائے گی اور تعطیل کےدوران محکمہ سیکنڈری ہیلتھ کی سفارشات پرمکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔

چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے اور چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply