• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ میں دال کے لیے ترستے بچے؛ ویڈیو دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار

غزہ میں دال کے لیے ترستے بچے؛ ویڈیو دیکھنے والی ہر آنکھ اشکبار

غزہ میں غذائی قلت کے باعث دال کے لیے ترستے بچوں کی ویڈیو نے ہر آنکھ نم کردی۔

غزہ میں 33 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 214 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 569 ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید افراد میں 4324 بچے، 2823 خواتین اور 649 معمر افراد بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 26 ہزار 475 فلسطینی زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ 33 روز سے جاری اس جنگ کے باعث غزہ کے 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے دردناک مناظر آئے روز دل دہلاتے رہتے ہیں اور ایسے میں رفاح سے سامنے آنے والی بے گھر بچوں کی ویڈیو نے دلوں کو چیر کر رکھ دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عرب میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رفاح کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک پلیٹ دال کیلئے بچوں کو لمبی قطار لگائے، دھکوں کی صورت ایک دوسرے پر چمٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply