مریخ 15 سال کے بعد دنیا سے قریب ترین مقام پر آ جائے گا۔
سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا یہ سیارہ 31 جولائی 2018 کو دنیا سے 57.6 کلو میٹر قریب ہو جائے گا۔
مذکورہ تاریخ سے پہلے 27 سے 30 جولائی کو مریخ بتدریج زمین سے قریب آتا جائے گا اور آسمان پر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔
نصف شب کے وقت مریخ اپنے بلند ترین مقام پر ہو گا اور جنوب کی سمت 35 درجے کے زاویے پر رات بھر اسے دیکھا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ نظام شمسی میں زمین کے بعد مریخ سورج سے قریب ترین چوتھا سیارہ ہے اور سورج کے گرد چکر کو 687 دن میں پورا کرتا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں