بھارت: لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک 55 لاپتہ

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 55 لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے لاپتہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں ریلوے لائنوں کی تعمیر جاری تھی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مقام پر کم از کم 81 افراد موجود تھے۔

ریلوے کی تعمیراتی سائٹ پر مٹی کے تودے گرنے کے بعد، جہاں کارکنان صبح سویرے ایک عارضی کیمپ میں سو رہے تھے، ریسکیو حکام 19 افراد کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس ماہ غیر معمولی بارشوں نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ حالیہ ہفتوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوئے ہیں اور کچھ نشیبی علاقوں میں مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

فوج کے ہیلی کاپٹر لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply