• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاکھوں افراد کا ٹونی بلیئر سے ’ نائٹ ہڈ‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

لاکھوں افراد کا ٹونی بلیئر سے ’ نائٹ ہڈ‘ کا خطاب واپس لینے کا مطالبہ

(مکالمہ ویب ڈیسک/مترجم:دانش علی خان)برطانیہ کے دس لاکھ سے زائد افراد ایک پٹیشن پر دستخط کر رہے ہیں ،جن کا مطالبہ ہے کہ  سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر   کو ملنے والا نائٹ ہڈ کا اعزاز عراق جنگ میں ان کے کردار کے باعث واپس لیا جاۓ۔
Change.org پر موجود پٹیشن میں  بلیئر  پر الزام لگایا گیا ہے کہ عراق جنگ میں حصہ لے کر انہوں نے برطانوی آئین اور سماج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلیئر کے اقدام سے لاتعداد معصوم لوگوں کی جانیں گئیں جس پر ان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔
یکم جنوری کو بکنگھم پیلس سے جاری اعلامیے 1997 سے 2007 تک وزیراعظم رہنے والے بلیئر کو برطانیہ کا اعلیٰ نائٹ ہڈ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس ضمن میں حکومت سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

لیبر ممبر پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اس پٹیشن کی حمایت کی ہے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس پٹیشن کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوۓ لکھا “ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہمارے نظام میں کیا خرابی ہے کہ ٹونی بلئیر جو عراق جنگ کا مجرم ہے اسے نائٹ ہڈ سے نوازا جا رہا ہے جب کہ جولین آسانج جس نے اس جنگ کی حقیقت کو دنیا کے سامنے رکھا،وہ  قید ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اب تک 1053725 افراد اس  پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply