• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شانگلہ،کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا،8جاں بحق

شانگلہ،کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا،8جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں کرکٹ گراؤنڈ پر لینڈ سلائیڈ سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر حسن عابد نے 8 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ حسن عابد نے کہا کہ مرتونگ کے علاقے کز کلے میں ایک کرکٹ گراؤنڈ پر بچے کھیل رہے تھے کہ لینڈ سلائیڈ ہوگئی اور بچے اس کے نیچے دب گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی سرگرمی میں مصروف ہیں جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر مرتونگ سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پران میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 6 بچوں کی لاشیں اور ایک بچی کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا تھا اور بھاری مشینری کے ذریعے دیگر بچوں کی تلاش جاری تھی اور مزید لاشیں نکال لی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی بچی اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر مرتونگ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ڈی سی حسن عابد نے بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی پالیسی کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔مقامی افراد نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سال سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری 2022 کو خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آیا تھا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے تھے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply