• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اوشن گیٹ کمپنی نے اپنی مہم غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی

اوشن گیٹ کمپنی نے اپنی مہم غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردی

ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے کی مہم کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے آبدوز کی کمپنی اوشن گیٹ نے اپنی تمام مہمات غیرمعینہ مدت تک معطل کردیں۔

امریکی کمپنی اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ میں کہا کہ اس نے اپنی تمام مہمات کا عمل اور کمرشل آپریشنز معطل کردیے ہیں جبکہ دو ہفتے قبل ہی آبدوز کے حادثے میں دو پاکستانیوں سمیت کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش اور دیگر ہلاک ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ 18 جون کو ٹائی ٹینک کا صدی پرانا ملبہ دیکھنے کے لیے بحرِ اوقیانوس میں سفر کے دوران ٹائٹن آبدوز زیرآب لاپتا ہوگئی تھی اور 22 جون کو امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا تھا کہ آبدوز دباؤ کے باعث پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں سمیت اس میں سوار پانچوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

آبدوز پر اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان، برطانوی مہم جو ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی آبدوز کے ماہر پال ہنری نارجیولٹ اور اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز کے امریکی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹاکٹن رش سوار تھے جنہوں نے ٹائٹینک کا سفر کرنے کے لیے آبدوز دی اور فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماہرین نے گزشتہ ہفتے حادثے کی شکار آبدوز کا ملبہ برآمد کرلیا تھا اور نیو فاؤنڈ لینڈ میں سینٹ جان بندرگاہ پر ہورائزن آرکٹک جہاز سے ایک کرین کے ذریعے سفید شیٹ میں لپٹے ہوئے ٹائٹن آبدوز کے برآمد شدہ ٹکڑوں کو اتارا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply