’اک واری فیر‘! وزیراعظم کا لیپ ٹاپ اسکیم پر ٹویٹ

وزیر اعظم شہبازشریف نے ’پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023‘ کی تصویر شیئر کردی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک میں ’پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023‘ کا ٹوئٹر پردلچسپ انداز میں اعلان کیا ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لیپ ٹاپ سکیم کے بیگ اور لیپ ٹاپ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان کے 3 الفاظ میں صرف اتنا لکھا کہ ’ اک واری فیر‘ ۔  وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کو اب تک 7 ہزار کے قریب لوگوں نے لائک کیا ہے جب کہ 16 سو سے زیادہ لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے باصلاحیت طالب علموں میں رواں سال میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply