• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے ’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیا

واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے ’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیا

واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کا نام تبدیل کر کے ’جمال خاشقجی وے‘ کر دیا گیاہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے والی سڑک کو مقتول صحافی جمال خاشقجی کےنام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا نام ‘جمال خاشقجی وے’ اس لیے رکھا گیا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اختلاف کرنے والوں کو یاد رکھا جائے گا۔

امریکہ میں رہائش پذیر سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی سفارتخانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہی اس قتل کی اجازت دی تھی۔ تاہم محمد بن سلمان اس کی تردید کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply