شہباز گل کے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز کہاں گئے؟

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما شہباز گل کے ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے۔

جس کی تصدیق شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے ہی کی، انہوں نے لکھا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب۔ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا کیا

 

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ، اور ایلون مسک کو ٹیگ بھی کیا۔ یاد رہے ایلون مسک  حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خرید چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شہباز گل ٹوئٹر کو اپنے آرا کے لیے بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں، اور لوگوں کو اپنی پارٹی پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کے فالورز ایک دم کہاں گئے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply