شوگر اور مرگی کی ادویات سے متعلق اہم خبر

ملک میں شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ان امراض کی ادویات کی رجسٹریشن کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انسولین اور ہیپارِن کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ڈریپ ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کے کیسز کی فاسٹ ٹریک پراسس کو یقینی بنا رہا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کو ہدایت کر دی ہے کہ فاسٹ ٹریک پر رجسٹریشن یقینی بنایا جائے اور ہفتہ وار رپورٹ دی جائے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ادویات کی رجسٹریشن سے خاص طور پر شوگر اور مرگی کے مریضوں کے لیے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی، فارما انڈسٹری کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مؤثر ترین اقدامات اور جامع حکمت کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ندیم جانے کے مطابق سی ای او ڈریپ نے بتایا ہے کہ رجسٹریشن بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر 10 سے زائد درخواستوں کا جائزہ لیا ہے اور متعدد درخواستوں کی منظوری دے دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply