اداکارہ سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

 ایک لبنانی عدالت نے مشہوراداکارہ سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اوراثاثے منجمد کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اوراثاثے منجمد کرنے کے احکامات ماونٹ لبنان پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے جاری کیے۔

کچھ دن قبل بھی پراسیکیوٹرغدیٰ عون نے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں سلیبا کو رہا کردیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں، ریاض سلامے نے اسے گفٹ کیے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ریاض سلامے اور سٹیفنی سلیبا قریبی دوست ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply