• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی موٹر سائیکل چلانے پرسخت کارروائی ہوگی

لاہور میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی موٹر سائیکل چلانے پرسخت کارروائی ہوگی

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بغیر نمبر پلیٹس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، سی ٹی او لاہور نے کہا کہ بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج ہوں گے، مقدمات موٹروہیکل آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔

نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بدستور کارروائی جاری رہے گی، 400 سےزائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے بتایا کہ لاہورآگاہی مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply