• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بل گیٹس کی زندگی میں بہار لانے والی نئی خاتون کون ہیں ؟

بل گیٹس کی زندگی میں بہار لانے والی نئی خاتون کون ہیں ؟

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں ایک اور خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاؤلہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ان کے 3 بچےجینیفر، روری اور فوبی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply