دھرنے کے مقام پر فوج کی تعیناتی پر وضاحت طلبی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاک فوج نے اسلام آبادمیں طلبی کے نوٹی فکیشن پر وزارت داخلہ کو جوابی مراسلہ ارسال کیا ہے ۔چند امور کی وضاحت کو کہا گیا ہے۔ عسکری حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پاک فوج تفویض کردہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ سول حکومت کی مدد پاک فوج کی آئینی ذمہ داری ہے۔ پولیس نے اپنی بھرپور اہلیت سے کام نہیں کیا۔ پولیس کے ساتھ رینجرز موجود تھی لیکن رینجرز کو تحریری احکامات کیوں نہیں دئیے گئے؟ جوابی مراسلے میں یہ بھی کیا گیا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے روایتی طور پر فوج استعمال نہیں کی جاتی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے فوج کو غیر معینہ مدت کے لئے طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم فوج کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply