شکست پر سخت رویہ نا انصافی ہے، ہربھجن سنگھ

ہربھجن سنگھ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حق میں بول پڑے۔

پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بھی میچ ہارنے پر بھارتی شائقین کرکٹ اور بھارتی میڈیا  اپنی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تنقید سے تنگ آ کر بول پڑے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کی حمایت میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا  ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ سخت رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد سب سے زیادہ تکلیف کھلاڑیوں کو ہی ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی تعریف بھی کی اور کہا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہر فیلڈ میں زبردست پرفارمنس دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply