مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ 95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 8.88 فیصد، دال مسور5.28 فیصد، زندہ مرغی 3.99 فیصد، لہسن 3.09 فیصد، نمک 2.93 فیصد آٹا 2.64 فیصد، ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے، اور چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی، جب کہ پیاز فی کلو 1.49 فیصد اور گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply