لمبی زندگی چاہتے ہیں تو پڑھائی جاری رکھیں

ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایک فرد جتنی زیادہ تعلیم حاصل کرتا جاتا ہے اس کی زندگی اتنی ہی طویل ہوتی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ‘ جریدے میں شائع ہونے والی عالمی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔

محققین نے پایا کہ کسی شخص کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے جب وہ ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے۔اس لیئے محققین یہ تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں یونیورسٹی میں اعلیٰ ڈگریاں ہی کرتے رہنے چاہیئے۔

دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے جو لوگ پرائمری اسکول کے چھ سال تک پڑھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں جو موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔ سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25% تک کم ہوجاتا ہے جبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مطالعے کے شریک سرکردہ مصنف اور نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر مرزا بالاج نے بتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ زیادہ تعلیم تو بہتر روزگار، زیادہ آمدنی، صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی اور صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھنا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply