ٹی20 ورلڈکپ: آج انگلینڈ اور سری لنکا ٹکرائیں گے

ٹی20 ورلڈکپ2021 میں آج گروپ ون کی ٹیمیں انگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے تینوں میچز جیت کر6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سری لنکا نے 3 میچ کھیل کر 1 میں کامیابی حاصل کی ہے اور اپنے گروپ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز پانچویں اور بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ نے اپنے گروپ میں بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست کا مزا چکھایا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کیساتھ اپنا میچ جیتا ہے جب کہ اسے جنوبی افریقہ آسٹریلیا سے شکست ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا (کپتان)، پاتھُم نسانکا، کوشل پریرا، چریتھ اسالانکا، آوشکا فرنینڈو، بھنوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، ونندو ہسارنگا، دشمانتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور لہیرو کمارا شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply