• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے؟ جازان میں نیم برہنہ خواتین کے ڈانس پروگرام پر عوام میں شدید احتجاج

سعودی عرب میں کیا ہو رہا ہے؟ جازان میں نیم برہنہ خواتین کے ڈانس پروگرام پر عوام میں شدید احتجاج

سعودی عرب میں اس وقت ملک کے جنوبی علاقے جازان میں نیم برہنہ خواتین کے رقص کے پروگرام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آگ لگی ہوئی ہے۔

اس تقریب کی ویڈیو جسے جازان ونٹرز کا نام دیا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیم برہنہ خواتین رقص کرتی نظر آ رہی ہیں۔

علاقے کے امیر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

رقص کرنے والی عورتوں میں عورت کے لباس پر بہت اعتراض کیا جاتا ہے۔ یہ حکم علاقے کے امیر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے، جس میں اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے لوگ اس بات پر ناراض ہیں کہ یہ ملک اسلامی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ اس میں مکہ اور مدینہ جیسے اہم مقدس مقامات ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں ملک کے اندر اور باہر یہ تاثر عام ہے کہ وہ ملک کو مکمل طور پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن مبصرین کا اعتراض ہے کہ محمد بن سلمان آزادی دینے کے نام پر سعودی عرب کو بے حیائی کا اڈہ بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply