• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں ، فواد چودھری

وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست متاثر ہونے سے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے کیونکہ تحریک انصاف قومی وفاقی جماعت کا درجہ رکھتی ہے اور تمام صوبوں میں بھی صرف ایک ہی جماعت ہے اور وہ ہے پی ٹی آئی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں 1100 سے لے کر 1200 تک ٹکٹ دیے جاتے ہیں اور تحریک انصاف کے سوا کوئی اور جماعت اتنے ٹکٹ دے ہی نہیں سکتی جبکہ پیپلز پارٹی صرف سندھ اور مسلم لیگ ن صرف پنجاب کی پارٹی ہے لیکن تحریک انصاف کی تمام صوبوں میں نمائندگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا اور وزیر اعظم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی ایک خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے اور اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کلچر پی ٹی آئی میں آجائے تو پھر ان میں اور ہم فرق نہیں رہے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو بطور بڑی جماعت اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس لیے عمران خان نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا ہے اور تحریک انصاف کی ایک نئی آئینی 21 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مراد سعید، اسد قیصر، علی امین گنڈاپور شامل ہوں گے جبکہ پنجاب سے شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چودھری، خسرو بختیار، چودھری سرور، سیف نیازی، عامر کیانی اور عثمان بزدار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے کمیٹی میں جمالی صاحب، قاسم سوری اور سندھ سے عمران اسماعیل اور علی زیدی کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر سمیت تمام عہدیداروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے بعد نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات حکومتوں کے لیے بہت اہم ہیں جبکہ مقامی سطح پر رنجشیں اور معاملات کو حل کیا جائے۔ رپورٹ ابھی تک وزیر اعظم کو پیش نہیں کی گئی اور مکمل نتائج آنے کے بعد ذمہ دارن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے پی کو دی گئی ہے۔ پنجاب کی مقامی حکومتوں کے انتخابات کی ٹکٹوں کا معاملہ بھی یہی کمیٹی دیکھے گی۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply