فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم چیلنج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply