• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام کے معاملے پر ایران میں اہم سربراہی اجلاس، ایران، روس، ترکی کے صدر صورتحال کا جائزہ لیں گے

شام کے معاملے پر ایران میں اہم سربراہی اجلاس، ایران، روس، ترکی کے صدر صورتحال کا جائزہ لیں گے

تہران میں ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں شام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 2022 کے اوائل میں منعقد ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر حاجی نے کہا کہ روس اور ترکی کے صدور فروری مارچ میں کسی وقت تہران میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے اور شام کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

علی اصغر حاجی نے بتایا کہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، ہم 2022 کے اوائل میں ہونے والے اس اجلاس کے لیے تیار ہیں لیکن اس وقت کورونا وائرس کی وبا کے حالات پر بہت کچھ منحصر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی سطح پر بھی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات آستانہ ڈائیلاگ کی شکل میں جاری رہیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل جولائی 2020 میں تینوں ممالک کے صدور کا اجلاس ہوا تھا جس میں شام کے بحران کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ بھی تہران میں ہوگی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ سربراہی اجلاس تاحال منعقد نہیں ہوسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply