• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن ، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن ، ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ کا آج دوسرا دن ہے، ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے عید پھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کیلئے ہلے گلے کے پروگرام بھی بنا رکھا ہے, کسی نے پارکوں کا رخ کرنے کا پلان بنا لیا تو کسی نے دریا کنارے کشتی کی سیر کا. صبح ہوتے ہی سنت ابراہمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا، کسی نے گائے گرائی تو کسی نے بکرے اور اونٹ کی قربانی کی۔ اہم ترین فریضے سے فراغت کے بعد لوگوں نے تفریح گاہوں کا پلان بنا لیا۔ بچے بڑے سب مل کر عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے،  بعض فلموں کے شائقین نے سینما گھروں کا رخ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔جو کل بنے مہمان بنے تھے، وہ آج میزبان بنیں گے۔ چٹ پٹے کھانوں سے کی تواضع ہوگی، خوب دسترخوان سجیں گے۔ گھرو٘ں میں پیٹ پوجا کے بعد شام کو بار بی کیو کی محفلیں سجیں گیں، کوئی گھر پر تو کوئی دوستوں کے ساتھ  پارٹی انجوائے کرے گا، ریسٹورینٹ اور ہوٹلوں پر بھی شہری ہلہ بولیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply