• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس کا سفر: نہ پروٹوکول، نہ سڑک بند، نہ ٹریفک کی روانی متاثر

چیف جسٹس کا سفر: نہ پروٹوکول، نہ سڑک بند، نہ ٹریفک کی روانی متاثر

کابل: زیر نظر تصویر میں دکھائی دینے والے شخص عام آدمی نہیں ہیں بلکہ افغانستان کے چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم حقانی ہیں۔

چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی تصویر اس وقت لی گئی ہے جب وہ اپنا سفر مکمل کرکے رکشے سے اترنے لگے ہیں۔

افغان اردو کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام اور تصویر میں کہا گیا ہے کہ جب چیف جسٹس سفر کر رہے تھے اور پھر رکشے سے اتر رہے تھے تو اس وقت نہ ٹریفک روکی گئی، نہ پروٹوکول کا شور شرابہ ہوا اور نہ ہی کسی کو معمولی سی بھی تکلیف پہنچی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

افغان ویب سائٹ کے مطابق انتہائی سادگی سے اپنا سفر مکمل کر کے منزل مقصود پہ اترنے والے چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی ویڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پہ بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے اور لوگ اس عمل کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply