اسلام آباد میں موجود امریکی اور برطانوی سفیروں نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کی جیت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان جیتے گا، آج ہمارے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے۔
سفارت خانے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ تو جواب ملا کہ پاکستان ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے بھی آج کے میچ میں پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ مجھے اب اپنی دوسری ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کا انتظار ہے۔ اب تمام امیدیں پاکستان کے ساتھ ہیں گڈلک پاکستان۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔
برائن لارا نے لکھا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے او ان کی لائن اپ اتنی مضبوط ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں لیکن پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ میں زبردست صلاحیت انہیں فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں