سابق کپتان سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ گئے

سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا اور اہل خانہ سمیت انگلینڈ منتقل ہوگئے۔

یاد رہے کہ سرفراز کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 2017میں فائنل میں بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ وہ کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply