علاقائی عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ، روسی صدر

صدر ولادیمیر پپوٹن نے کہا کہ مشرق وسطی میں بدامنی اور عدم استحکام کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس فیصلے پر شنگھائی تعاون تنظیم کو گہری تشویش ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی نے صورت حال کو غیر مستحکم بنا دیا ہے اور روس اس صورت حال سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ لادیمیر پپوتن نے کہا کہ روس شروع سے ہی اس بین الاقوامی معاہدے پر مکمل علمدرآمد پر زور دیتا آیا ہے اور وہ معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا عالمی راہنماؤں کے ساتھ روایہ بچگانہ ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply