دبئی: ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ شائقین ایک بار پھر کھلاڑیوں کوایکشن میں دیکھنےکیلئے بے تاب ہیں۔
گروپ مرحلے میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی۔ گرین شرٹس نے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔
ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سپرفورمرحلے میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔
بھارت نے بنگلادیش اور پاکستان نے افغانستان کو شکست سے دوچارکیا۔ بہتررن ریٹ پر پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سرفہرست ہے۔
جبکہ ٹاپ دو ٹیمیں اٹھائیس ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں