بھارتی فوج کو جموں لے جانے والی ٹرین میں دھماکا

بھارتی فوج کو جموں لے جانے والی ٹرین میں دھماکا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں رائے پور ریلوے اسٹیشن پر بھارتی فورسز کیلئے مخصوص ٹرین میں دھماکا ہوا ہے

دھماکے کے نتیجے میں بھارتی سی آر پی ایف کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریلوے اور سی آر پی ایف افسران سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین سی آر پی ایف کی 211 بٹالین کے جوانوں کو لے کر جموں جا رہی تھی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے پلیٹ فارم نمبر 2 پر کھڑی ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے بعد افرا تفری پھیل گئی،

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی میڈیا کے مطابق اچانک دھماکے سے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، بھارتی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں، یوں لگ رہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ہی نشانہ تھیں،دھماکے کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے جوان چون، وکاس، لکشمن، رمیش لال، رویندر کر، سشیل اور دنیش کمار زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں حولدار وکاس چوہان کو سب سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں اور اسکی حالت تشویشناک ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply