اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ ،100 نمازی زخمی

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری، اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نہتے نمازیوں کا نشانہ بنایا، جس سے 100 نمازی زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر آنسو گیس اور شیلنگ بھی کی، اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر حملہ فجر کی نماز کے دوران کیا۔ اسرائیلی فورسز کے حملے کے ردعمل میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراوکیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز طلوع فجر سے پہلے مسجد میں داخل ہوئے، جب ہزاروں نمازی صبح کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔ اوقاف سائٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود ایک محافظ کی آنکھ ربڑ کی گولی سے زخمی ہو گئی۔

آن لائن ویڈیوز میں فلسطینیوں کو اپنے آپ کو بچانے کے لیے پتھر پھینکتے اور پولیس کو آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ چلاتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں اور طبی عملے کی مسجد تک پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں کیونکہ فلسطینی میڈیا کے مطابق درجنوں زخمی نمازی احاطے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply