• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے والوں کو روانڈا میں رہنا پڑے گا

برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگنے والوں کو روانڈا میں رہنا پڑے گا

برطانیہ نے پناہ مانگنے والے ہزاروں افراد کو افریقی ملک روانڈا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یکم جنوری کے بعد غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجا جائے گا، غیر قانونی طور پر آنے والوں کے اسائلم کا فیصلہ روانڈا میں کیا جائے گا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے برطانوی فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، تنظیموں کا موقف ہے کہ روانڈا میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے۔

برطانیہ کی ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے روانڈا کے دارلحکومت کیگالی کا دورہ کیا تاکہ اس معاہدے پر دستخط کیے جا سکیں جس کو دونوں ملکوں کی حکومتیں اقتصادی فروغ میں شراکت کا نام دے رہی ہیں۔

تارکین وطن طویل عرصے سے شمالی فرانس سے کشتیوں اور ٹرکوں کے ذریعے برطانیہ پہنچتے رہے ہیں اور اس راستے سے آنے والوں کی تعداد میں دو ہزار بیس میں کرونا وائرس کے سبب دیگر راستوں کی بندش کے بعد اضافہ ہوا ہے اور انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو برطانیہ پہنچانے کے لیے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روانڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے ملک میں تارکین وطن کو رکھنے کی صلاحیت ہے اور وہ برطانیہ کے تعاون سے تارکین وطن کو تعلیم دینے اور رہائش فراہم کرنے کے لیے نئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply