• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کا ساتھ چاہیے ، بلاول بھٹو

ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کا ساتھ چاہیے ، بلاول بھٹو

حیدرآباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منزل اقتدار نہیں خوشحال پاکستان ہے، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئےعوام کا ساتھ چاہیے،بینظیر کی طرح عوام میرا ساتھ دیں۔

اپنے پہلے الیکشن کیلئے بلاول بھٹو زرداری ان ایکشن،کراچی سے سندھ کے دورے پر نکل پڑے،بلاول بھٹو قافلہ لے کر کراچی سے نکلے،ٹھٹھہ،بدین، سجاول، گولارچی، ٹنڈو محمد خان سے ہوتے ہوئے حیدرآباد پہنچے۔

حیدر آباد میں بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیا،جیالوں کی جانب سے فتح چوک میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

فتح چوک حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ راستے میں ہرجگہ عوام سے محبت ملی،عوام 25 جولائی کوتیر پرٹھپالگائیں، ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے آپ کا ساتھ چاہیے۔

ٹنڈومحمد خان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی زرعی انقلاب لائے گی اور کسانوں کو بے نظیرکسان کارڈ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں امراض قلب کے آٹھ اسپتال قائم کئے ،خیبرپختونخوا میں 5سال میں کوئی اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی، نام نہاد جماعتوں کے پاس عوام کیلئے انقلابی منشور نہیں ہے۔

جیالوں کا قافلہ راستے میں جہاں بھی پہنچا،پھول نچھاور ہوئے خوب رقص بھی ہوا،بلاول بھٹو نے ٹھٹھہ، سجاول اور گولارچی والوں کو اپنا منشور بتایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے اب لوگوں کے مسائل وہ خود حل کریں گےاور عوام ان کے بازو بنیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply