بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک کوائن کی قیمت باسٹھ ہزار ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
بلومبرگ کے اعدادوشمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت پچھلے ماہ کی نسبت چالیس فیصد اوپر چلی گئی ہے۔آخری مرتبہ اپریل میں بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کا ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے2021 بٹ کوائن کی تاریخ کا اہم ترین سال ہے ۔ جس میں بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے اور ایل سلواڈور نے ڈیجیٹل کرنسی کو قانون حیثیت دے دی ہے
چین میں کریک ڈاؤن اور ایلون مسک کے ٹیسلا کی جانب سے اسے مزید ادائیگی کے طور پر قبول نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مئی میں کرنسی کی قیمت تیزی سے گر گئی تھی ۔
اگست میں بٹ کوائن کی قیمت میں بہتری کے بعد پچاس ہزار ڈالر سے او پر چلی گئی تھی۔

جنوری سے اگست تک بٹ کوائن کی قدر میں 81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ جنوری2021میں بٹ کوائن صرف 27ہزار ڈالر میں ٹریڈ کر رہا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں