• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منکی پاکس کے ہفتہ وار واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے: عالمی ادارہ صحت

منکی پاکس کے ہفتہ وار واقعات میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے: عالمی ادارہ صحت

منکی پاکس کی وبا دنیا میں پھیلتی جا رہی ہے جس میں حالیہ طور پر 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے جنیوا میِں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 16 اگست سے اس وائرس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 36412 متاثر ہو چکے ہیں۔

سربراہ کا کہنا تھا کہ سال رواں سے اب تک 93 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7500 افراد منکی پاکس سے متاثر ہوئے ہیں اور ہفتہ وار متاثرین کی تعداد میں 20 فیصد اضادہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر گیبریسوس نے بتایا کہ اس وائرس کے خلاف موجودہ ویکسین موثر ہو سکتی ہے مگر ہمیں اس کے وائرس کے خلاف اثرات کے بارے میں مزید جانچنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ فرانس میں ایک متاثرہ شخص کے ذریعے اس کے پالتو کتے میں بھی منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply