بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب

اسلام آباد: بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔

غیر ملکی میگزین کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی سے ٹیکنالوجی لے کر پاکستان کی جاسوسی کی۔ بھارت نے ایگزوڈس انٹیلی جنس کمپنی سے سافٹ ویئر خریدا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستان اور چین کے کمپیوٹرز کو نشانہ بنایا جبکہ روسی سیکیورٹی کمپنی نے چین اور پاکستان کے خلاف سائبر مہم کی کھوج لگائی۔

فوربز کے مطابق جون 2020 سے اپریل 2021 تک پاکستان کے خلاف سائبر مہم جاری رہی اور امریکی کمپنی نے بےنقاب ہونے پر بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی کے مطابق بھارت نے سافٹ ویئر خریدا اور اسے ہتھیار بنایا جبکہ روسی سائبر سیکیورٹی فرم نے بھارت کی مذموم کوشش کی نشاندہی کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روسی فرم کے مطابق بھارت نے چین پاکستان کے ٹیلی کام اداروں کو نشانہ بنایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply