• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد

بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد

تین سابق امریکی صدور باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش نے امریکا آنے والے افغان تارکین وطن کی مدد کیلئے بنائے گئے گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

سی این این کے مطابق ویلکم ڈاٹ یو ایس کے نام سے قائم کئے گئے مشاورتی گروپوں کے اتحاد میں سابق امریکی صدور اور ان کی بیویاں بھی خدمات سرانجام دیں گی۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لارا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں افغان شہری دنیا کو محفوظ کرنے کیلئے ہمارے ساتھ صف اول میں کھڑے رہے اور اب انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

اس گروپ کا مقصد افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا پہنچنے والے تارکین وطن افغانوں کی مدد کرنا ہے۔ ویلکم ڈاٹ یو ایس نے بتایا کہ وہ افغانستان سے فرار ہونے والے افغانوں کی مدد کریں گے۔

ویلکم ڈاٹ یو ایس نامی کونسل کی حمایت اب تک 280 سے زائد بڑی شخصیات اور بڑے کاروباری ادارے کرچکے ہیں جن میں مائیکروسافٹ کارپوریشن، اسٹار بکس کارپوریشن، سی وی ایس ہیلتھ کارپوریشن وغیرہ شامل ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ افغانستان سے نکلنے والے شہریوں کو امریکا میں آباد کرنے کیلئے رضاکاروں کی مدد حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویلکم ڈاٹ یو ایس کی حمایت اور افغان خاندانوں کو نئی زندگی شروع کرنے کیلئے مدد پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بش نے تنظیم کے بارے میں ایک بیان میں کہا۔” ہمیں ویلکم ڈبلیو یو ایس اور افغان خاندانوں کو آباد ہونے میں مدد کرنے کے کام پر فخر ہے۔ ہم اپنے نئے افغان پڑوسیوں اور باقی دنیا کو یہ دکھانے کے لیے تیار ہیں کہ کس طرح ایک خوش آئند اور فراخدلانہ جذبہ ہمارے ملک کو بہت بڑا بنا دیتا ہے۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply