• صفحہ اول
  • /
  • مشق سخن
  • /
  • ہر رات ہزار خیالات ، مگر مختصر اور متعلقہ بیان ضروری ہے۔۔ حسین خالد مرزا

ہر رات ہزار خیالات ، مگر مختصر اور متعلقہ بیان ضروری ہے۔۔ حسین خالد مرزا

بس اب کی بار صرف ایک ہی تصویر سنبھال کے رکھ سکا، پچھلے کچھ عرصے سے اِک اِک لمحے کو یاد رکھنا چھوڑا ہوا ہے۔ کیونکہ احساس ہو گیا تھا کہ ہم زندگی کے ہر گزرے ہوئے لمحے کو یاد نہیں رکھ سکتے۔

آج بہت مزیدار بات ہوئی، آج میں نے خود کو غلط تسلیم کر لیا۔ پہلے یہ بات بتاتا چلوں، بعد میں تصویر کو بیان کروں گا۔ پہلے میں سوچتا تھا کہ   شاعری کر لو یا کچھ بھی تحریر لکھ دو، بعد میں اپنے مطابق اس کی Relevanceبنادو۔ میرے خیال سے یہ بہت آسان طریقہ ہے اور کوئی بہت زیادہ متاثر کرنے والا بھی نہیں ہے۔ متاثر خیر غلط لفظ ا ستعمال کر دیا! کسی کو متاثر کرنے کے لیئے لکھنا ویسے بھی میرے لیئے بہت ہی   مشکل کام ہے۔ لیکن اگر کرنا ہی ہے تو   تو پھر   وہی تحریر لکھی جائے جس کا آپ کو خود مطلب پتا ہو۔

نیا طریقہ جس پر اب کی بار  عمل پیرا ہونے کا سوچا ہے، وہ یہ ہے کہ جو بھی نیا خیال ذہن میں جنم لے، یا پھر کوئی تصویر کوئی جھلک دکھائے تو اسے جب تک ہو سکے دل میں سنبھال کے رکھیں۔
زیادہ تصاویر اگر ایک ساتھ نمایاں ہو رہی ہوں تو جو تصویر آپ کو آپ کے موجودہ حال سے سب سے زیادہ قریب لگ رہی ہو اسے سنبھالنے کی از حد کوشش کریں۔ ( مطلب کہ  یاد رکھنے کی کوشش کریں) جب کبھی بھی آپ کو اپنے ہتھیار وہ کچھ بھی ہو سکتے ہیں، جن کو آپ نے بہتر سے بہتر چلانا سیکھا ہو۔
جس طرح کہ  قلم، برش، پینٹ،Canvasیا پھر Computerپر کوئیAnimation،جیسے ہی آپ کو اپنی سوچ تخلیق کرنے کا موقع ملے اس وقت اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

اس سارے عمل میں اگر آپ کچھ بھول جائیں تو صرف ایک بات یاد رکھیے گا جو تصویر آپ دیکھ چکے ہیں وہ آپکے اندر سما چکی ہے، اگر آپ قدرت کا اشارہ سمجھنے میں اچھے سے کامیاب ہو گئے ہیں تو کبھی آپ سمجھا بھی سکیں گے۔ ( ضروری نہیں ہر بار نمائش کو ترجیح دی جائے)۔

جو تصویر میرے ذہن میں تھی، وہ کوئی دماغ تھا اور خون کی  لال سرخی   اس کے ارد گرد پھیلی ہوئی تھی ۔ جیسے کوئی زنجیریں توڑ کر  بیٹھا  ہو۔ اس کے علاوہ کچھ عرصہ پہلے خود کو ایک بڑے سے پتھر کو توڑتے دیکھا تھا میں نے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

There is a heavy log coming to hit me in a forest And I am tricking it to save myself First instinctively. I turned myself instinctively. I turned my face along with all my body and took a step back to let pass its attack.
When all I came to know about its weight, speed, and its frequency then I started facing it like a boxer. When a boxer does practice to increase his agility.
شاعری لکھنا اور اس میں مزاح ڈالنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس میں مہارت حاصل کرنے کے لیئے اچھی خاصی مشق درکار ہوتی ہے۔ کچھ سوچ کے زاویوں کو درستی پر لانا ہوتا ہے اور اگر اس میں آپ نے مزاح ڈالنا ہو تو  تھوڑی اور محنت درکار ہوتی ہے۔ باقی یہ فن ہے، کبھی تو ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ  کسی نا سکی   طرح  کامیاب ہو جاؤ اور آپ اچھی خاصی داد بھی سمیٹ لو۔ مگر ہر دفعہ تدابیر کام نہیں کرتیں، تو اسی وجہ سے وقت کے ساتھ اپنے کام کو نکھارنا اور اپنے ہنر کو بہتر سے بہتر بنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہ میرا یہ کمفرٹ زون ہے تو چَل جائے گا اور مطابقت بن ہی جائے گی۔ ایسا نہیں ہوتا، تھوڑی سمجھداری والی باتیں بھی کیا کریں!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply