مکالمہ کانفرنس کا ایک چھپا کردار۔۔۔۔۔۔ شاہد شاہ

کسی نے کیا خوب کہا ہے: "دنیا کے اسٹیج پر کھیلا جانے والا زندگی کا کھیل بھی عجیب ہے! کامیڈی ، ٹریجڈی، ایکشن، تھریلر، مسٹری، فینٹسی، رومانس اور ڈرامہ ۔۔۔ سب کچھ تو ہے اس میں۔ کھیل چلتا رہتا ہے، منظر بدلتے ہیں، اور بقول شیکسپئیر، اداکار آتے ہیں اور اپنے کردار نبھا کر پس پردہ چلے جاتے ہیں۔ اسٹیج پر موجود ہر شخص آپ ہی اداکار بھی ہے اور آپ ہی ناظر بھی۔ ایسے کردار جن کی پردے پر موجودگی کا احساس وہاں پر موجود ”بڑے “ ادا کاروں میں دب سا جاتا ہے۔ جیسے بادشاہ کا کردار نبھاتے شخص کے پیچھے مورپنکھ جھلتے خدمت گار۔ ایسے فنکاروں کو نہ داد ملتی ہے نہ معاوضہ، نہ لوگ ان کے آنے پر تالیا ں بجاتے ہیں ۔مگر اس ڈرامے کی ساری چاشنی، رنگینی اور دلکشی انہی لوگوں کے دم سے ہے۔

انعام رانا کی 25 دسمبر 2016 کی مکالمہ کانفرنس کا ایک کردار ’’شاہد شاہ‘‘۔۔۔ جو انعام رانا کی محبت سے سرشار کانفرنس میں موجود تھے۔ شاہد شاہ جنہوں نے کانفرنس شروع ہونے پہلے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا کانفرنس کی کوئی فیس ہے، میں نے اس نوجوان کو بتادیا کہ کانفرنس میں شرکت کی کوئی فیس نہیں اور آپ کانفرنس میں شرکت کےلیے فلاں نمبر پر معلوم کرلیں، تھوڑی دیر بعد یہ نوجوان اپنے فیس بک کے ذریعے کانفرنس کے شرکا کو کانفرنس کے بارے میں اپ ڈیٹ کررہے تھے۔ یہ کانفرنس میں اجنبی نہیں بلکہ بہت لوگوں کے دوست تھے، کافی لوگ ان کو جانتے تھے، جن میں انعام رانا، مبشر علی زیدی اور آمنہ احسن بھی شامل ہیں ۔

شاہد شاہ سے میرا تعلق فیس بک کے ذریعے ہی ہوا ہے اور مکالمہ کانفرنس میں پہلی بار ملاقات ہوئی۔ شاہد شاہ کراچی میں مقیم بنگالی خاندان میں 1995 میں پیدا ہوئے۔ یہ نوجوان شاہدشاہ نہ ہی بنگلہ دیشی ہیں اور نہ اپنی پیدائش سے اب تک پاکستانی۔ وجہ ہے ہمارے قانونی تقاضے۔ کراچی یونیورسٹی سے بی کام کی ڈگری لینے والا یہ نوجوان کسی پرایئویٹ اسکول میں ٹیچر ہے۔ ایک عرصے سے یہ اپنے شناختی کارڈ کا طلب گار ہے لیکن نادرا کا عملہ اس کو پاکستانی ماننے کو تیار نہیں۔ ہم قلمکاروں سے یہ نوجوان صرف یہ چاہتا ہے کہ کراچی میں بسنے والے بنگالیوں، جن کی تعداد لاکھوں میں ہے، ان کے مسئلےکو اجاگر کریں۔

شاہد شاہ خودبھی ایک اچھے قلمکار ہیں، آپ انہیں مبشر علی زیدی کا عاشق بھی کہہ سکتے ہیں۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاہد شاہ اب تک 100 لفظوں کی 50 کہانیاں لکھ چکے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کہانیوں میں ان کے سب سے بڑے مسئلے کی جھلک ملتی ہے۔ میری دعاہے کہ شاہد شاہ کا یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors

انعام رانا صاحب جب تک شاہد شاہ جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں، یقین رکھیں آپ کی ہر کانفرنس کامیاب ہوگی۔

Facebook Comments

سید انورمحمود
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔​ سید انور محمود​

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”مکالمہ کانفرنس کا ایک چھپا کردار۔۔۔۔۔۔ شاہد شاہ

Leave a Reply