کان ۔ سو الفاظ کی کہانی/سیف الرحمن ادیؔب

یہ ایک حیرت انگیز دیس تھا۔
میں شکایت لیے تھانے پہنچا، انسپکٹر کانوں سے محروم تھا،
اسے سنائی نہیں دیا۔
عدالت میں کھڑاہوا، منصف کے بھی کان نہیں تھے،
سماعت ادھوری رہ گئی۔
قصۂ مظلومیت اٹھایا اور گورنر کے دروازے پر پہنچ گیا،
اس کے کانوں کی جگہ بھی خالی تھی، ذرا اثر نہیں ہوا۔
بالآخر حاکم اعلی کی چوکھٹ پر دستک دی،
عجیب! یہ بھی کن کٹا تھا، کان پر جوں کیسے رینگتی؟
راہ گیر کو پکڑا، کہنے لگا:
“یہاں کرسیوں پر انسانوں کا نہیں، سانپوں کا قبضہ ہے۔
کبھی غور کیجیے گا! سانپوں کے کان نہیں ہوتے۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply