خدا کی مرضی

100 لفظوں کی کہانی
ہمارے یہاں ایک دفعہ بہت بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ نہیں بیٹھے، سدِباب کے لئیے اقدامات کئیے۔
اس کے بعد ,،آج تک ہمارے ملک میں کوئی ایسا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہوا۔
امریکی دوست نے کانفرنس میں بتایا۔
ہمارے اگر کوئی بھی ایسا واقعہ ہو جائے تو اس کے پیچھے چھپے عناصر کو
بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنا دیا جاتا ہے۔
چینی دوست نے بتایا۔
ہم لوگ ایسے تمام واقعات میں ہونے والے نقصان کو خدا کی مرضی کہہ کر اگلی مرضی کا انتظار کرتے ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میں نے بتایا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply