• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وبائی امراض کے کنٹرول میں بہترین کارکردگی: پاکستان کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

وبائی امراض کے کنٹرول میں بہترین کارکردگی: پاکستان کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو وبائی امراض کے کنٹرول اور ایمرجنسی رسپانس کے شعبے میں بہترین کردار ادا کرنے پر ڈائریکٹرز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ  این آئی ایچ کو فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کی بین الاقوامی کانفرنس 2021، میں دیا گیا۔

ڈائریکٹرز ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان ممالک کے لیے ایک اعلیٰ کامیابی تصور کیا جاتا ہے جو پبلک ہیلتھ کو بہتر کرنے اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے بر سر پیکار ہیں۔

یہ ایوارڈ ایپیڈیمیالوجی ریسرچ میں مہارت اورصحت عامہ کے مسائل کو حل کرنے کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کی بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر عامر اکرام کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں 82 فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام کام کر رہے ہیں اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ان میں سے پاکستان کے ٹریننگ پروگرام کو ایک بہترین پروگرام تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے پروگرام کےٹیم ممبران کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی اوراس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

Advertisements
julia rana solicitors

قومی ادارہ صحت کا فیلڈ ایپیڈیمیالوجی ٹریننگ پروگرام وبائی امرض کی بروقت تشخیص اور ان سے نمٹنے کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرنے کے لئے نہ صرف تمام صوبوں کے ساتھ کام کررہا ہے بلکہ اس حوالے سے صوبوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے رہنمائی بھی فراہم کر رہا ہے اور طب کے شعبے میں اس پروگرام کی سائنسی تحقیقات بیماریوں کے کنٹرول میں بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply