• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی جاسوس اور سفارت کار پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے لگے

امریکی جاسوس اور سفارت کار پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے لگے

امریکہ کے کئی جاسوس اور سفارت کار ’پراسرار بیماری‘ میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ‘ہوانا سنڈروم‘ نامی یہ پراسرار بیماری سن 2016 میں سامنے آئی تھی جس سے متعلق امریکہ روس پر شک کر رہا ہے۔

سی آئی اے کے ڈائريکٹر وليم برنز کے مطابق اس وقت لگ بھگ ايک سو امريکی اہلکار اس بيماری ميں مبتلا ہيں۔ ‘ہوانا سنڈروم‘ ميں متاثرہ شخص کو مائگرين کی طرح کا سر درد ہوتا ہے اور اس پر سستی طاری ہو جاتی ہے۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق وليم برنز نے بتايا کہ ایک امریکی ادارے کی جانب سے مخصوص شعاوں کا نشانہ بننے والے افراد میں اس بیماری کے ظاہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ امریکہ کے خلاف ایک سوچی ساجھی سازش ہے جس میں روس ملوث ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کی صدارت میں اب تک درجنوں امریکی عسکری و جاسوس اہلکاروں میں یہ بیماری ظاہر ہو چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سی آئی اے کے ڈائیریکٹر نے بتایا کہ اس بیماری کی جڑ تک پہنچنے کے لیے ماہر جاسوسوں کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply