عمان: اردن میں تیسری بار کورونا ہونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کورونا ہونے پر طلاق دے دی۔
شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی اپنی لاپرواہی کے باعث بار بار کورونا میں مبتلا ہو رہی ہے اور شادی کے 15 سال بعد بیوی کو سزا کے طور پر طلاق کا یہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی بار بار اپنی دوستوں کے ہمراہ بازار کا رخ کرتی ہیں۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کے باعث مجھے یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔
شوہر کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کریں گے کیونکہ وہ لاپروا بیوی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھونا نہیں چاہتے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں