شادی 70 سال سے پہلے نہیں کرنی چاہیے: جمائما

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں طلاق کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے دلچسپ حل پیش کردیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے برطانوی معاشرے میں شادی کے رشتے کو بچانے کے لیے مزاحیہ انداز میں ہدایت دی۔

جمائما نے لکھا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنےکا عرصہ 100 برس پہلے جیسا ہے، 1900ء میں شادی 12 برس اس لیے قائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی، مگر اب شادی طلاق کی وجہ سے 12 برس چلتی ہے، اس لیے طلاق سے بچنا ہے تو شادی 70 سال سے پہلے نہ کی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جمائما کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے قہقہے بھی لگائے تو کچھ نے کہا کہ اس کی مثال ان کے خود کے سابق شوہر ہیں یعنی عمران خان۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply