• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تھپڑمارنے کا معاملہ، قادرمندوخیل کا فروس عاشق اعوان کو58 ارب روپے کا نوٹس

تھپڑمارنے کا معاملہ، قادرمندوخیل کا فروس عاشق اعوان کو58 ارب روپے کا نوٹس

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ قادرمندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تھپڑمارنے کا معاملہ، قادرمندوخیل کا فروس عاشق اعوان کو58 ارب روپے کا نوٹس

قادر مندوخیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان 7 روز میں اپنے کیے پر تحریری معافی مانگیں ورنہ 58 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔ مزید یہ کہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کا معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی شائع اور نشر کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان اور رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں بحث و مباحثہ ہوا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے انہیں تھپڑ جڑ دیا جس پر اب رہنما پی پی نے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply